ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں بنین کے وزیر خارجہ سعیدو باکو آری فرا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کی تہران دورے کی درخواست کے بارے میں کہا کہ اس کے باوجود کہ ایران کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بعض ممالک انسانی حقوق کے مسئلے کو ایک حربے اور ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے انسانی حقوق کے مسئلے سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس بات پر زور دیا کہ ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال دوسرے ممالک کی نسبت بہت اچھی ہے اور سب اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہے ، مزید کہا کہ جغرافیائی اور اسٹریٹجک لحاظ سے بنین براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک ہے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔.............
/169